بلوچ ثقافت کا دن؛ ڈیرہ مرادجمالی میں  شہریوں نے روایتی پگڑیاں اور بلوچی لباس پہن کر ریلی نکالی

106

ڈیرہ مرادجمالی ، 02 مارچ (اے پی پی ): بلوچ ثقافت کے  دن کے حوالے سے  شہریوں  کیجانب   سے  روایتی پگڑیاں اور بلوچی لباس پہن کر ریلی نکالی گئی، نوجوانوں  اور بچوں  نے   بلوچی دھنوں پر رقص بھی  کیا۔

ریلی قبائلی رہنما ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی کی قیادت میں پاکستان ہاؤس سے  نکالی گئی۔ ریلی قومی شاہراہ ،ڈی سی چوک سے ہوتے ہوئے ہسپتال چوک پر پہنچی ۔ شرکاء ،انتہائی جوش و خروش کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کرتے رہے۔