بہاولنگر؛کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزیوں پر  کریک ڈاون،  35 افراد  گرفتار،14 دوکانیں سیل

7

 بہاولنگر،29مارچ(اے پی پی): ضلع بھر میں  کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کریک ڈاون، 38 مقدمات درج کرکے 35 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 14 دوکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد نے بتایا کہ سنگین کورونا ایس او پیز خلاف ورزیوں پر  مقدمات پنجاب وبائی امراض تحفظ کنٹرول آرڈیننس کے تحت درج کئے گئے ہیں اور کورونا ایس او پیز خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔انہوں  نے شہریوں  اور تاجروں کو موجودہ وبائی حالات میں  کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنیکی اپیل بھی کی۔