جیکب آباد؛گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ، سامان جل کر خاستر ہوگیا

81

جیکب آباد،13مارچ(اے پی پی): تحصیل ٹھل کے انصاری محلہ میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ ہوگیا ،گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی ہے،آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ عملہ نے جاعہ وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے،آگ کے باعث باورچی خانے میں پڑا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

گھر مکین نیک جمالی کا کہنا تھا کہ گیس سلنڈر لیک ہوگیا تھا جس کے باعث واقعہ پیش آیا،فائر برگیڈ عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان سے بچالیا ہے۔