سکھر۔1مارچ (اے پی پی):سندھ ہائی کورٹ نے قتل کیس کے دو پولیس اہلکارملزمان کی ضمانت مسترد کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر کے سینئر جج جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے محمد یونس جتوئی قتل مقدمہ کی سماعت کی۔قتل میں ملوث ملزمان انورالدین جتوئی اور منصور علی جتوئی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے حکم پر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔دونوں ملزمان پر تھانہ سانگی میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ دونوں ملزمان سندھ پولیس کے اہلکار ہیں اور محمد یونس جتوئی کے قتل میں ضمانت پر رہا تھے۔عدالتی احکامات پر دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔