لاہور، 17 مارچ (اے پی پی): وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول داخلہ مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
سکول داخلہ مہم جائزہ اجلاس میں پروگرام ڈائیریکٹر پی ایم آئی یو، مختلف اضلاع کے اے ای اوز، و دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکول داخلہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجان ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے ہدایت دی کہ سکول کانسلز کی مدد سے والدین کو سماجی طور پر متحرک کریں
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔ سکول داخلہ مہم 2021 ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











