شکرگڑھ میں 23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ،اسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم کی زیر قیادت پر وقار تقریب کا انعقاد

25

شکرگڑھ، 23 مارچ (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح شکرگڑھ میونسپل لان میں یوم تجدید عہد کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم کی زیر قیادت پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر طلباء وطالبات نے تلاوتِ کلامِ پاک، نعت شریف، تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے جبکہ  پولیس نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔اس کے  علاوہ  اسسٹنٹ کمشنر  عثمان اکرم نے پرچم کشائی کی ۔تقریب میں  ملک وقوم کی سلامتی اور قومی اتحاد کے لئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر   اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے باہر نکلتے ہی انشاء اللہ بڑے بڑے پروقار پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، اور ہر قومی دن کو شایان شان طریقے سے منائیں گے-