فرسٹ قائداعظم انٹر ڈویژن اوپن ٹیبل ٹینس کیلئے ملتان ڈویژن کا 32 رکنی دستہ لاہور  کیلئے  روانہ

30

ملتان،01 مارچ (اے پی پی ): فرسٹ قائداعظم انٹر ڈویژن اوپن ٹیبل ٹینس (مرد و خواتین)،ویٹ لفٹنگ (مرد) وپاورلفٹنگ (خواتین)چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملتان ڈویژن کا 32 رکنی دستہ آج ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم کی قیادت میں لاہور کے لئے روانہ ہوگا ۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی مذکورہ چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژنوں سے تقریبا” 300کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لیں گے۔ رانا ندیم انجم کے مطابق ملتان ڈویژن کے کھلاڑیوں کو باقاعدہ ٹرائلز کے بعد چنا گیا ہے اور امید ظاہر کی کے ملتان ڈویژن کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح    رہے   کہ فرسٹ قائداعظم انٹر ڈویژن اوپن ٹیبل ٹینس (مرد و خواتین)،ویٹ لفٹنگ (مرد) وپاورلفٹنگ (خواتین)چیمپئن شپ 2تا 3 مارچ سے لاہور میں  ہو گی۔