ملتان :تحصیل آفس باغ لانگے خان میں ریونیو عوامی کھلی کچہری کا انعقاد 

41

ملتان، یکم مارچ)اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ریونیو عوامی کچہری میں شریک ہوئے اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان بھی موجود تھے اے سیز،سب رجسٹرارز،تحصیلدار،قانون گو اور پٹواری بھی موجود تھے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر منعقد ہونیوالی ریونیو عوامی کچہری سے عوام خوش و خرم نظر آئے شہریوں کے مہینوں سے التواء کا شکار ریونیو مسائل لمحموں میں حل ہونے لگے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سینکڑوں گھروں پر مشتمل لو انکم ہاوسنگ سکیم کے رہائشیوں کو پریشانی سے نجات دلا دی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہاوسنگ کی طرف سے لوانکم ہاوسنگ کالونی کو کمرشل ڈیکلئر کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ڈائریکٹر پھاٹا کو لو انکم ہاوسنگ سکیم کے رہائشیوں کو شنوائی کا موقع دینے کی ہدایت بھی جاری کی ڈپٹی کمشنر نے لوانکم ہاوسنگ سکیم کے نمائندہ وفد کو بھی آفس آنے کی دعوت دے دی عامر خٹک نے لو انکم ہاوسنگ سکیم کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کو سفارش کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی محلہ فاروق پورہ کی ضعیف العمر خاتون مختیار بیگم برسوں پرانا مسلہ حل ہونے پر ڈی سی کا شکریہ ادا کرنے ریونیو کچہری پہنچ گئی 80 سالہ مختیار بیگم کے خاوند کے وفات کے بعد اس کے نام پر گھر کا انتقال نہیں ہورہا تھا گزشتہ ریونیو کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے مختیار بیگم کا مسلہ حل کرنے کا حکم دیا تھاتحصیل سٹی موضع بھکل بھڑ کے رہائشی ذوالفقار کا مسلہ بھی منٹوں میں حل ہو گیا ذوالفقار کی زرعی اراضی کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن نہیں کی جارہی تھی شاہین مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے  محمد اقبال کے گھر پر قبضہ کی شکایت پر رپورٹ طلب کر لی گئی ڈپٹی کمشنر نے مالک کا تعین کرنے کے لئے  محکمہ ریونیو سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی درجنوں سائلین کی  ریونیو مسائل حل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو دعائیں دیتے نظر آئے عامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو کے تمام افسران موجود ہیں اور کہا کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق تمام مسائل کو ایک چھت تلے حل کرنا ہےڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا  شہریوں کو اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑتےعامر خٹک نے کہا ریونیو کھلی کچہری ریونیو مسائل کے حل کے لئے ون ونڈو کی حیثیت رکھتی ہے اور کہا کھلی کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی کی جارہی ہےعامر خٹک نے کہا فرد کا اجراء اور انتقالات کا اندراج  کیا جارہا ہے اور کہا رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،ریکارڈ معائنہ اور ڈومیسائل کے مسائل بھی حل کئے جارہے ہیں عامر خٹک نے کہا تحصیل آفس شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں بھی ریونیو کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیںڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فالو اپ بھی لیا جاتا ہے۔

اے پی پی / ملتان/ ریحانہ