مظفرگڑہ ؛چوک سرور شہید پر واقع پلی کا کام این ایچ اے  نے شروع کرد یا

83

مظفرگڑہ،  02 مارچ(اے  پی پی ): مظفرگڑہ کے علاقے چوک سرور شہید پر میانوالی روڈ پر   واقع عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار پلی کا کام نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شروع کر دیاہے۔  ٹوٹ پھوٹ کا شکار پلی عرصہ دراز سے حادثات کا سبب بن رہی تھی، پلی کی تعمیر سے حادثات کی شرح میں کمی ہو گی۔روڈ پر پڑے گھڑوں کو جلد از جلد پورا کر دیا جائے گا اور اس طرح سفر کرنے والوں کی زندگیوں کو  پلی کی ٹوٹ پھوٹ سے لاحق خطرات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔