ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 2 بچے لواحقین کے حوالے کر دیئے

57

ملتان، 12 مارچ (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 2 بچے لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کر دیئے۔

لواحقین کے حوالے کئے گئے بچوں میں  11 سالہ عتیق ولد غلام یاسین اور 8 سالہ گمشدہ بچہ انصر ولد غلام عباس شامل ہیں، بچوں کو کچھ روز قبل دوران ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا،بچوں کا تعلق ضلع لیہ اور ملتان سے ہے۔