ملتان میں قومی سپیشل پرسنز سپورٹس میلہ کا انعقاد، پاکستان  بھر سے 16ٹیموں نے  شرکت کی

125

ملتان، یکم مارچ (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیراہتمام  قومی سپیشل پرسنز سپورٹس میلہ ملتان کرکٹ گراونڈ  نواں شہر میں کھیلا گیا ، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے وہیل چئیر پر بیٹھ کر کرکٹ شاٹ کھیلتے ہوئے رنگا رنگ میلے کا افتتاح کیا،سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی چئیرپرسن زاہدہ قریشی بھی اس موقع پر موجود تھی ۔

ایونٹ میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئی ہوئی 16ٹیموں کے ایک سو سے زائد کھلاڑیوں  نے   انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں حصہ لیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  ڈپٹی  کمشنر  نے کہا کہ خصوصی افراد میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور ملتان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی، کرکٹ اور دوسرے کھیلوں میں ملک کا نام روشن کر چکے ہیں ،وہ سپیشل پرسنز کی ہر قدم پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور میلے کے انعقاد کے لئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھرپور تعاون کررہا ہے۔

اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری آصف اقبال اور یاسر حمید نے بریفنگ میں بتایا کہ تین روزہ سپورٹس میلہ کے دوران جسمانی لحاظ سے خصوصی کھلاڑیوں کے درمیان وہیل چیئرز کرکٹ،باسکٹ بال بیگو بال لڈو اور وہیل چیئرز ریس کے مقابلے کرائے گئے۔ چیئرپرسن زاہدہ قریشی نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد خصوصی افراد کو ذہنی اور جسمانی لحاظ سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔

ایونٹ میں   کراچی ویل چیئر پرسن اور ڈی جی خان ویل چیئر پرسن کے درمیان فائنل کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں کراچی ویل چیئر پرسن نے پہلے کھیلتے ہوئے انتیس رنز کا ہدف دیا جو ڈی جی خان ویل چیئر پرسن حاصل کرنے میں ناکام رہی جو کہ دو رنز سے شکست کھا گئی یہ فائنل میچ تین اوور پر مشتمل تھا جو کہ ڈبل وکٹ کی بنیاد پر کھیلا جارہا تھا، اس ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی تھی ان ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا جو کہ اے بی سی ڈی کے گروپ میں کھیل رہی تھی اور اس طرح ہر گروپ سے ایک ایک ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور آخر میں فائنل کے لیے دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ ہوا جو کہ کراچی نے جیت  لیا۔

 آخر میں جیتنے والی ٹیموں کو نقد کیش اور ٹرافیوں سے بھی نوازا گیا، پہلی پوزیشن پر کراچی کو دس ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی اور دوسری پوزیشن پر ڈی جی خان کو پانچ ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی اور اس ٹورنامنٹ میں لڈو اور ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلا جات بھی ہوئے اس ٹورنامنٹ میں 80 کے قریب میل پرسن ویل چیئر اور 35 کے قریب فی میل پرسن ویل چیئر اس نیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کی اور تقریباً 40 کے قریب ویل چیئر کھلاڑیوں نے پورے پاکستان سے حصہ لیا ۔

نیشنل چمپئن شپ کے مہمانِ خصوصی الطاف شاہد باربی کیو ٹو نائٹ اور چیمبر آف کامرس کے ممبر ان کے علاوہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم اور پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر افراد شامل تھے۔