اوکاڑہ:دارالامان اوکاڑہ میں عالمی یومِ خواتین کا انعقاد

87

اوکاڑہ,8 مارچ اے پی پی):روشن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا اہم کردار ہے۔موجودہ حکومت نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے خواتین کو عملی میدان میں بااختیار بنایا،آج پاکستانی خواتین اپنی صلاحیتوں سے مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  صباء اصغر نے دارالامان اوکاڑہ میں منعقدہ عالمی یوم خواتین کی تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو جائز مقام دئیے بغیر ترقی کا خواب ادھورا رہے گا .

اس موقع پر انچارج دارالامان روبینہ شہزادی نے کہا کہ خواتین اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنا لوہا منوا رہی ہیں تقریب میں مسز سلیم ، سید عباس رضا رضوی صدر تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ وکلاء سول سوسائٹی، صحافیوں اور این جی اوز نے شرکت کی۔