پاراچنار،23 مارچ (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ یوم تجدید عہد کے موقع پربارش کے باوجود پاراچنار میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی باب کرم سے نکلی جبکہ جناح سٹیڈیم پہنچ کر وہاں پر علاقائی رقص پیش کیا گیا۔