پٹرولنگ پولیس ضلع ملتان کے افسران و اہلکاران کو ویپن ہینڈلنگ و فرسٹ ایڈ ریفریشر کورس کرایا گیا 

104

ملتان, 11 مارچ ) اے پی پی )؛ترجمان پٹرولنگ پولیس ضلع ملتان کےمطابق  ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میڈم ہما نصیب خان کے حکم اورڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع ملتان  عبدالرحیم خان کی زیر نگرانی افسران و ملازمان پٹرولنگ پولیس ضلع ملتان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور عملی صلاحیت و استعداد میں اضافے کے لیےریسکیو 1122ملتان کے تعاون سے  ویپن ہینڈلنگ اور فرسٹ ایڈ ریفریشر کورس کروایا گیا۔ جس میں افسران و ملازمان ضلع ملتان نے کورس میں بھر پور شر کت کی ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع ملتان   عبدالرحیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس کورس کا مقصد جوانوں کو دوران ڈیو ٹی پیش آنے والے ناگہانی حالات کے مقابلہ میں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو تے ہوئے مسائل کے حل اورخدمت میں مہارت و بہتری میں اضافہ کر نا ہے ۔اس مو قع پر ریڈر محمد طارق شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔