جرائم کو ہر صورت ٹریس کریں اورعوام کے تحفظ کے لیےمجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں: سید خرم علی

94

ملتان 11، مارچ)اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں سی آئی اے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور سراغ کے لیے سی آئی اے سٹاف فعال کردار ادا کرےسنگین جرائم کو ہر صورت ٹریس کریں اورعوام کے تحفظ کے لیےمجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث گروہ گرفتارکریں منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کریں موٹر سائیکل چور اور دکانوں کے تالے توڑ گروہ گرفتار کریں دیہی علاقوں سے مویشی چوری کی وارداتوں کو روکیں اور مویشی چوری میں ملوث گروہوں کو قانون کے شکنجہ میں لائیں  اجلاس میں ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم،ایس ایس پی آپریشن سید ذیشان حیدر اور سی آئی اے سٹاف کے افسران نے شرکت کی دریں اثنا ریجنل پولیس آفیسر نے شب معراج کے حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات جائزہ لیاوہاڑی،خانیوال،لودھراں اضلاع کے ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے ہدایت کی کہ شب معراج کے بڑے مذہبی اجتماعات کو تحفظ دیا جائےرات کو گشت کا خصوصی اہتمام کیا جائےسیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی نہ کی جائے اسی طرح ہندو برادری کی دیوالی کی تقریبات کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم ،ایس ایس پی آپریشن سید ذیشان حیدر،چیف ٹریفک آفیسر ظفر بزدار،اے ڈی ائی جی اظہر گیلانی،ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید،پی ایس عبدالقادر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم،پی ایس او محمد یوسف بھٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔