نوجوان کھلاڑیوں کے لیےصحت مندانہ سرگرمیوںکا آغاز کردیاگیا ہے: سپورٹس آفیسرملتان

145

ملتان 11، مارچ(اے پی پی ): جشن بہاراں فیسٹیول کرکٹ میچ ملتان سٹی ٹریفک پولیس نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹز الیون کو 172رنز سے ہرادیا۔ڈسڑکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیرِ جشن بہاراں فیسٹیول کرکٹ میچ ملتان سٹی ٹریفک پولیس اور الیکٹرانک میڈیا رپوٹرز الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملتان سٹی ٹریفک پولیس نے 172رنز سے کامیابی حاصل کی مہمان خصوصی میڈم سبین گل خان ممبر پنجاب اسمبلی کواڈینئیٹر جشن بہاراں فیسٹیول ملتان  ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب تھیں۔ اس موقع پر عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے. آج کا یہ میچ میڈیا اور ہمارے ٹریفک پولیس اہلکار کے لیے منعقد کیا گیا تھا تاکہ یہ لوگ اپنی روزمرہ سخت ڈیوٹی کی وجہ سے کافی مصروف ہوتے ہیں ان کے لئے جسمانی اور دماغی سکون کے لئے اس طرح کے پروگرام ترتیب دینا بہت ضروری ہے. میڈم سبین گل نے کہا کہ جشن بہاراں فیسٹیول کا آج سے آغاز کیا جارہا ہے اور آج کا یہ میچ اسی سلسلہ میں ہے. اس فیسٹیول میں بہت سارے تفریح کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں کرونا کے کیسز میں اضافہ کی وجہ سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا. دریں اثناء سٹی ٹریفک پولیس نے محمد زبیر کے 101جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طاہر مجید کے 75رنز کی بدولت 263رنز بنائے. الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے محمد آصف اور محمد حیدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. بعد میں کھیلتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا رپوٹرز الیون صرف 91رنز پر آوٹ ہوگئی. ملک زاہد. 33ناٹ آؤٹ جبکہ محمد آ صف نے 16رنز بنائے. سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شفیق احمد نے چار اعجاز احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں. معزز مہمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔