چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل کا ضلع کچہری میں شہداء آرکیڈ کی افتتاحی تقریب سےخطاب

57

کوئٹہ۔1مارچ  (اے پی پی):چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ ملک میں ہر محکمے نے اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے جتہ بنا رکھا ہے مسائل کو گفت و شنید سے حل کرنا چائیے جس کا فقدان ہے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے ان  خیالات کا اظہا رانہوں  نے  پیر کے روز ضلع کچہری میں شہداء آرکیڈ کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ شہداء آرکیڈ کے قیام کا مقصد سانحے سول ہسپتال کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہےجس مقصد کے لئے عدالتوں کی عمارتیں تعمیر ہوئی ہے اسے پورا ہوتا نظر نہیں آرہا اگر انصاف نہ ملے تو انصاف کا طلب گارخود انصاف کے حصول کے لئے نکل پڑھتا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو  وجوحات تلاش کر کے اسکا حل نکالنا ہوگا،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پورے ملک میں ججز کی کارکردگی بہت اچھی ہے اس وقت خوشی ہوگی جب بلوچستان میں زیر التوا کیسز کی تعداد صفر ہوہمیں کرپشن اورغیرآئینی اقدامات کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا،حکومت کا فرض ہے کہ عوام کو تمام سہولیات فراہم کریں جب انصاف نہیں ملتا تو زر اور زورآور افراد بندوق اور کمزور افراد عدالتوں کا رخ کرتے ہیں۔