کورونا کی تیسری لہر کو  سنجیدہ لیں، وباء کے خاتمے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سو فیصد پوری کر نا ہوگی: گورنر پنجاب کی عوام سے اپیل

46

لاہور، مارچ 30(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خدا کیلئے عوام کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدہ لیں، عوام احتیاط نہیں کر ینگے توپھر کورونا کو پھیلنے سے روکانہیں جاسکے گا۔  کورونا کےخلاف ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سو فیصد پوری کر نا ہوگی۔

منگل کو یہاں اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کورونا بارے برطانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا، کورونا کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اس مشکل وقت میں عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ہمیں کورونا سے جلد نجات دلائے۔

 گور نرپنجاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر ضروری ملاقاتوں اور سفرسے گریز کریں۔  انہوں نے  کہا کہ ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور تمام طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔