گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان آمین اسلم کی ملاقات

64

کوئٹہ12مارچ (اے پی پی):گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان یاسین زئی سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں اور بارشوں کی وجہ سے آبی ذخائر، زراعت اور لائیو سٹاک کو ہونے والے نقصانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ زرخیزی میں اضافہ کرنے کیلئے نیشنل پارکوں اور نرسریوں کی تعداد میں اضافہ کی اشد ضروری ہے۔گورنر یاسین زئی نے مزید کہا کہ خوراک اور غذائیت کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون و رہنمائی کی بھی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر دونوں راہنماں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم کرنے اور باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔