سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی بروقت اور رواں فراہمی کو یقینی بنایا جائے: سردار حسنین بہادر دریشک

61

لاہور 12مارچ(اے پی پی): وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے ضلع لاہور کے دورے کے دوران ویٹرنری ہسپتالوں کا معائنہ  کیا۔ اس دوران وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے برکی اور گوالہ کالونی میں فارمرز سے ملاقات بھی کی۔  گوالہ کالونی میں صفائی اور انتظامی امور کے معاملات بہتر بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات  بھی جاری کی گئی ۔

اس موقع پر وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر نے کہا کہ دودھ کی مجموعی پیداوار میں بھینسوں کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی بروقت اور رواں فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔دیہی مرغبانی جیسے عوامی خدمت کے منصوبہ جات کا مقصد مرغبانی کو فروغ دینا ہے۔ دیہی مرغبانی سے لوگوں کو روزگار میسر آئے گا، جانور فارمر کا قیمتی سرمایہ ہیں جنکی بہترین پرورش کیلئے حکومت وسائل مہیا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہلکی معیشت میں مویشی پال کا کردار قابل ستائش ہے۔تشخیصی استعداد بڑھانے کیلئے جلد الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ جانوروں کی تولیدی صلاحیت اور جینیاتی خواص کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، لائیو سٹاک فارمنگ کی آگاہی مہم موثر انداز میں چلائی جائےگی۔