صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی وزیراعلی خیبرپختونخوا سے خصوصی اقدامات کی درخواست

17

پشاور، 8اپریل(اے پی پی): کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرات کے پیش نظر، وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیر صحت سے خصوصی اقدامات کے تحت معذور افراد اور خواجہ سراوں کو ویکسینٹ کرنے کے انتظام کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر ہشام انعام خان نے کہا کہ غریب اور بے سہارا افراد کے لئے خصوصی رعایت پر ویکسین لگانے کا انتظام کیا جائے کیونکہ وبائی مرض کے اس دور میں تمام افراد کی جانوں اور صحت کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔