ملتان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت فلڈ فائٹنگ انتظامات کا جائزہ لینے کے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا

32

ملتان 8اپریل (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ فلڈ سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں شروع کر دی ہیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت فلڈ فائٹنگ انتظامات کا جائزہ لینے کے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی ،محمد طیب خان ،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن،ایم ڈی واسا ناصر اقبال،پی ڈی ایم اے کے نمائندے ناصر سلطان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ،سی ای او  ایجو کیشن شمشیر خان،محکمہ سوشل ویلفئیر،زراعت،سول ڈیفنس اور محکمہ انہار کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے فلڈ کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا اور آمدہ مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر کی تمام خطرناک عمارتوں کو خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے فلڈ سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں شروع کر دیں اورتمام مشینری،بوٹ اور موٹروں کو مرمت کرکے فعال کیا جائے۔تھرڈ پارٹی سے  مشینری کی پڑتال کرائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلڈ ہسٹری کے مطابق ممکنہ  سیلاب سے متاثرہ ہونے والے 122 مواضعات میں گندم کی فصل کا سروے کرایا جائے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک ان مواضعات میں مویشیوں کی تعداد معلوم کرنے کے لئے سروے  کرئے۔ محکمہ انہار وقت پر آبزرویشن کیمپ لگائے تاکہ فلڈ کی پیشگی صورتحال کا پتہ چل سکے۔علی شہزاد نے کہا کہ شدید بارشںوں  کی صورت میں واسا اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے پیشگی تیاریاں جاری رکھے  کرے اور شہر کے ڈرینیج سسٹم کو مکمل فعال رکھا جائے۔