ملتان؛شہری کی شکایت پر نوٹس ، کمشنر نےشہری حدود میں قائم غیر قانونی بھانہ جات کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی

7

ملتان، 23 اپریل (اے پی پی):شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے شہری حدود میں قائم غیر قانونی بھانہ جات کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

ترجمان کمشنر کے مطابق کارپوریشن ٹیم نے یوسی 42 بھٹہ کالونی میں قائم غیر قانونی بھانہ کیخلاف کارروائی کی  اور غیر قانونی بھانہ مالکان کیخلاف  تھانہ قطب پور میں استعاثہ جمع کرادیا۔

 ترجمان کمشنر کے مطابق شہری حدود میں غیر قانونی بھانہ تعفن، گندگی اور بیماریوں کا سبب تھا، شہری حدود میں موجود بھانہ سے واسا کا سیورج سسٹم بند ہوجاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھانہ مالکان کو کئی بار وارننگ جاری کی گئی ہے، کمشنر کے حکم پر غیر قانونی بھانہ جات کیخلاف اب  کارروائی میں تیزی لائی جارہی ہے، آخری مرحلے میں جانور قبضے میں لیکر نیلام کر دیے جائیں گے۔