چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا گمشدہ 7 سالہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا

8

ملتان، 07 اپریل (اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا گمشدہ 7 سالہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، 7 سالہ حسن ولد الیاس کو پولیس اسٹیشن گلگشت کی جانب سے لاوارث گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا ہے۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نوید مختار کے مطابق بچہ اپنا گھر اڈہ بند بوسن بتاتا ہےشعبہ عوامی آگاہی و فیملی ٹریسنگ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہےلواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔