انسدادِ گداگری مہم، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن

43

 

ملتان، 14 اپریل(اے پی پی): انسدادِ گداگری مہم چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن کے دوران بھیک مانگتے ہوئے 4 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 5 سالہ سکندر، 7 سالہ حسنین، 13 سالہ عمر، 6 سالہ وارث شامل ہیں، بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسدادِ گداگری مہم جاری ہےچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی گداگر بچوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی گدا گر بچوں کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں۔