وزیر اعظم کی ہدایت پرحکومت پنجاب کا عوام کے لئےسستا رمضان بازار کا آغازمہنگائی کا توڑ ہے

207

 

اوکاڑہ،14اپریل (اے پی پی): وزیر اعظم کی ہدایت پرحکومت پنجاب کا عوام کے لئےسستا رمضان بازار کا آغازمہنگائی کا توڑ ہے،  سستے رمضان بازار میں گھی ،چینی،آٹا، دالیں،مشروبات،گوشت ،انڈےتازہ سبزیات اور موسمی پھلوں و دیگر اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی سے صارفین کا ناصرف قیمتی وقت بچتا ہے بلکہ خریداروں کو صاف ستھرے ماحول میں بیٹھنے اور پارکنگ کی سہولیات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ سستے رمضان بازاروں کے ذریعے جو ریلیف حکومت نے دیاہے اس پرصارفین  نےاطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضیاء شہید لائبریری کے احاطہ میں قائم سستے رمضان بازار میں واک تھرو گیٹ پر سیکورٹی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے منتظمین صارفین کو سینیٹائزرکا استعمال کرواتے ہیں اسی طرح کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کا عملہ بھی مامور ہے۔