ملتان، 09اپریل (اے پی پی ): چیئرپرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر انسدادِ گداگری مہم کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے دوران ریسکیو آپریشن 8 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے اور بچوں کو شہر کی مختلف مصروف مارکیٹس سے بھیک مانگتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا کہ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ اعظم، 12 سالہ راشد، 13 سالہ اجمل، 11 سالہ اسد، 10 سالہ رضوان، 12 سالہ فیصل، 7 سالہ حسن، 11 سالہ علی شامل ہیں بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہےلواحقین کی تلاش جاری ہے۔