اوکاڑہ،10اپریل( اے پی پی): تھانہ چورستہ میاں خان کی ایس ایچ اوریحانہ کوکب نے کارروائی کرتے ہوئے مہندی کی تقریب میں ساونڈ چلانے، آتش بازی کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا سمیت بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
پولیس نے موقع سے دو ملزمان بلال اور ایوب کو گرفتار کر لیا جبکہ مقدمہ میں نامزد دولہا مدثر اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ چورستہ میاں خان ریحانہ کوکب نے کہا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی











