اوکاڑہ: پولیس نے دو خطرناک مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

15

اوکاڑہ،09اپریل (اے پی پی): تھانہ اے ڈویژن پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کوگرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزمان کی شناخت شان اور ارسلان کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

 پولیس  کے مطابق ملزمان روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کرتے تھے ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا  فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔