کرونا سے چھٹکارہ کے لئےعوام حکومت پنجاب کے ایس او پیز پر عمل کریں:طاہر امین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

87

اوکاڑہ،28اپریل (اے پی پی) :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس طاہر امین نے کہا ہے کہ کرونا سےمقابلہ کےلئے عوام حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے احتیاط کریں حکومت کی طرف سے کروناکی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ جیمنیزیم میں قائم ویکینیشن سینٹر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ہمراہ دورہ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباءکی شدت کامقابلہ کے لئے عوام تعاون کریں سماجی میل جول میں فاصلہ اوراحتیاط رکھیں توجلد اس وباءسے چھٹکارہ ممکن ہے۔انہوں نےڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھاڑتی کی طرف سےعوام کے لئے دی گئی سہولتیں ،سروسزاور انتظام وانصرام پر اطمینان کا اظہار کیا۔