بہاولنگر، 14 اپریل (اے پی پی): رمضان المبارک کے آغاز کےساتھ ہی مصنوعی مہنگائی کے خلاف حکومتی احکامات پر عملدرآمد کےلئے ضلع بھر میں انتظامیہ متحرک ہوگئی، حکومتی قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے 53 دوکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور ان پر 52ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
زائد قیمت وصول کرنے پر 16 دوکانداروں کو ایف آئی آرز درج کرکے گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین دکانیں سیل کی گئیں۔
قیمتوں کا جائزہ لینے کےلئے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق ، ڈی پی او ظفر بزدار نے بازاروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے بتایا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کےلئے 54 پرآئس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہوچکے ہیں ،مصنوعی مہنگائی کرنیوالے دوکانداروں کو گرفتار کرکے ان پر ایف آئی آرز درج کی جائیں گی ۔











