رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا؛  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر

14

پشاور،13اپریل(اے پی پی): مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز اوقاف ہال پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف ظہور شاکر اور اراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔

مرکزی کمیٹی کے چیرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں اور اضلاع سے جن میں قصور، ملاکنڈ، سوات، کراچی وغیرہ کے اضلاع شامل تھے چاند دیکھنے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں جن کی بناء پر انہوں نے 14اپریل بروز بدھ کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا۔

 اس موقع پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد اور معاون خصوصی ظہور شاکر نے ملک بھر کے مسلمانوں کو رمضان کے مقدس مہینے کی مبارک باد دی اور ملک کے استحکام، امن و سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔