ہری پور،16اپریل ( اے پی پی): تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر 5 کے گیٹ میں فنی خرابی، گیٹ میں خلاء پیدا ہونے سے بڑے پیمانے پر لیکج کا سلسلہ جاری ہے، واپڈا اہلکار لیکج دور کرنے میں مصروف ہیں۔
ٹنل نمبر 5 سے پانی کا اخراج زرعی مقاصد کے لئے کیا جاتا ہے۔ ٹنل سےسال میں دو سے تین مرتبہ 83 ہزار تک پانی کا اخراج کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹنل نمبر5 سے بھی بجلی حاصل کرنے کے پانچوایں توسیعی منصوبے پر کام اس سال شروع ہو جائے گا۔ جس سے 1410 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔











