اوکاڑہ،16اپریل(اے پی پی): ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے مویشی چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکےمال مسروقہ مویشی اور چھ لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کر اصل مالکان میں تقسیم کردی۔
ترجمان پولیس کے مطابق مویشی چورگینگ کے سرغنہ تنویر بگا گروپ میں ملزمان بوٹا، جمشید طوطی، جاوید امین شامل تھےاورملزمان کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔
ڈی ایس پی سی آئی اے مہر یوسف نےبرآمد ہونے والی رقوم اور مال مویشی ان کےاصل مالکان کے حوالے کر دی ۔مال مویشی اور نقدی رقم واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔











