جیکب آباد پولیس کا اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک ملزم گرفتار، 20 کلو گرام منشیات چرس برآمد۔

48

 جیکب آباد,5اپرایل (اے پی پی ): ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کے سخت احکامات برائے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کو مد نظر رکھتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر  کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عطا محمد ولد عبدالرزاق گجر کو کوئٹہ روڈ نزد بٹھہ لاڑو کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے منشیات 20 کلو گرام چرس برآمد ہوئا ہے، ملزم منشیات بلوچستان سے نوابشاہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا،گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کردی گئی ہے۔