سکھر:منشیات کیس میں 6 سال سے سزا کاٹنے والے دو ملزمان کو عدالت نے رہا کردیا

15

 

سکھر،22 اپریل ( اے پی پی ):  منشیات کیس میں 6 سال سے سزا کاٹنے والے دو ملزمان کو عدالت نے رہا کردیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے نوشہرو فیروزکے دو ملزمان حکمت اللہ اور سلیم پٹھان کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کی۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے نوشہرو فیروزکی ماتحت عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا اوردونوں ملزمان کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔ نوشہرو فیروز کی عدالت نے منشیات کیس میں دو ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ دونوں ملزمان 6 سال سے سزا کاٹ رہے تھے۔