تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ آفیسر ثناء اللہ خان کی ضلع ملتان ، رمضان بازاروں اور ویکسی نیشن سنٹرز کے دورے کئی

27

ملتان، 22اپریل(اے پی پی ):حکومت پنجاب نے پانچ مختلف شعبوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی کے ذریعے مانیٹرنگ شروع کر دی  ہے ،رمضان بازار،گندم خریداری،کورونا ویکسی نیشن،صفائی اور اراضی ریکارڈ سنٹر کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہو گی،  ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب ثناء اللہ خان ضلع ملتان کے لئے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ آفیسر مقرر کئیے گئے ہیں ۔

ڈی جی وائلڈ لائف  نے   ملتان  میں  رمضان بازاروں اور ویکسی نیشن سنٹرز کے دورے کئیےاور مرکز خریداری گندم اور اراضی ریکارڈ سنٹر متی تل کا بھی معائنہ کیا اور مختلف شعبوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ڈی جی وائلڈ لائف ثناء اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت  اجلاس ہوا۔

 سی ای او ہیلتھ  ڈاکٹر شعیب الرحمان،ڈاکٹر علی مہدی اور ڈی ایف سی احمد جاوید نے اجلاس  کو   بریفنگ دی۔  ڈی جی وائلڈ لائف ثناء اللہ خان نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی خدمت کے لئے گڈ گورنس پر یقین رکھتی ہے اور  حکومت رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف  فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ۔انہوں    نے کہا کہ کورونا ویکسینیش بارے آگاہی مہم چلائی جائے اور اس عمل کو تیز کیا جائے، فوڈ سیکیورٹی کے پیش نظر گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کیا جائے۔

 ڈی جی وائلڈ لائف ثناء اللہ خان نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو گندم کا بہترین معاوضہ دے رہی ہے ،اراضی ریکارڈ سنٹر پر دستاویزات حاصل کرنے کے لئے طریقہ کار مزید آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

 ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں کی کامیابی اور گندم خریداری کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے پر عزم ہے اور کہا محکمہ صحت سے کورونا ویکسی نیشن بارے رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر طلب کی جارہی ہے۔انہوں   نے کہا ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے متحرک ہے،گرانفروشی کنٹرول کرنے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو سخت کاروائی کے احکامات دئے گئے ہیں ۔

اے ڈی سی ریونیو محمدطیب خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان میں11 رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں،10 کلو آٹے پر65 روپے اور فی کلو چینی پر20 روپے سب سڈی دی جارہی ہے۔اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ رمضان بازاروں میں قائم فئرپرائس شاپس پر13 اشیائے ضروریہ پر  25 فیصد سب سڈی دی جارہی ہے۔

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لئے ضلع میں12سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور کہا  کہ  ابتک11ہزار246 شہریوں کو کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے  ہیں۔ سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کو نئی ویکسین فراہم کردی ہے جس کی صرف سنگل ڈوز کی ضرورت ہوتی  ہے، 80سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں اور معذور افراد کو گھر پر ویکسین لگانے کے لئے موبائل ویکسی نیشن پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔  بریفنگ میں بتایا گیا ہے معذور اور 80 سال سے زائد عمر کے افراد 1033پر کال کرکے موبائل ویکسی نیشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کورونا ویکسین کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔

ڈی ایف سی احمد جاوید نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان میں 1لاکھ84 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،  کاشتکاروں میں 18لاکھ 45 ہزار بوری باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے،اب تک7لاکھ78ہزار ٹن گندم خریدی جا چکی ہےملتان کے ایریا میں گندم کی اوسط پیداوار40 من فی ایکڑ ہے۔

ڈی جی وائلڈ لائف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا موائنہ بھی کیا اور انہوں نے شمس آباد رمضان بازار کا وزٹ بھی کیا ۔انہوں  نے ویکسی نیشن سنٹر اور رمضان بازار میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا