ملکی, اپنی مدد آپ کے تحت ملکی برآمدات میں اتنا بڑا حصہ کسی معجزے سے کم نہیں: ذوالفقار احمد گھمن

32

سیالکوٹ22اپریل( اے پی پی  ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات کا 12فیصد حصہ سیالکوٹ کا ہے اور 2.5بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ کما کردے رہا ہے, اپنی مدد آپ کے تحت ملکی برآمدات میں اتنا بڑا حصہ کسی معجزے سے کم نہیں, جس پر سیالکوٹ کی برآمدکنندگان اور ہنر مند مبارکباد کے مستحق ہیں, کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کی انڈسٹری کی ترقی میں مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں, سیالکوٹ میں انڈسٹریل زون بنائیں گے جس میں انڈسٹریز کی ترقی کیلئے تمام سہولیات مہیا کرینگے.

ان خیالات کا اظہار انہوں   ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق, ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی, صدر چمبر آف کامرس قیصر اقبال بریار, نائب صدر انصر عزیز پوری, سینئر نایب صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ چودھرہ سلیم بریار, اعجاز غوری, چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ میاں نعیم جاوید, ملک اشرف اور ذوالفقار گھمن بھی موجود ہیں.

کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے پرونشل رنگ روڈ اتھارٹی کام کررہی ہے اس کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ترجیحی بنیادوں پر اس منصوبے کی پلاننگ مکمل کرنے کی ہدایت. کمشنر نے کہا کہ روڈ انفراسٹریکچر جس میں روڈ کی مرمت اور نئی روڈ کی تعمیر کے منصوبے تشکیل دیئے جائیں گے. کمشنر نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے.400ایکڑ پر 17بلین روپے کی لاگت انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے یہ یونیورسٹی خطہ کی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہوگی. گولڈن ٹرائی اینگل گوجرانوالہ, سیالکوٹ اور گجرات پر مشتمل ہے جو ملکی مجموعی پیدوار کا 30فیصد اور برآمدات کا 20فیصد کما کردے رہے ہیں ان شہروں میں سکلز لیبر کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے, انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق سکلز لیبر کی کورسسز کو ایوان صنعت وتجارت کی مشاورت سے مرتب کریں گے. اس سے بت روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔