شکرگڑھ اور اس کےمضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

87

شکرگڑھ، 22اپریل( اے پی پی): شکرگڑھ اور اس کےمضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیاہے، درجہ حرارت 17 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے گندم کی کھڑی فصل کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے ، حالیہ ہونے والی بارشوں سے گندم کی کٹائی بھی متاثر ہو رہی ہے، جس سے کاشتکار پریشان ہیں۔