سکھر:موٹروے اور سماجی تنظیم کی جانب سے مسافرگاڑیوں میں افطاری باکس تقسیم

41

سکھر،2اپریل(اے پی پی ) موٹروے پولیس سکھر کا احسن اقدام نیشنل ہائی وے روہڑی کے مقام پر سماجی تنظیم وائس آف سکھر کے سماجی ورکروں کہ ہمراہ آنے جانے والی گاڑیوں کے مسافروں میں روڈ حادثات سے بچاو ¿ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سمیت افطاری کے باکس اور ٹھنڈے مشروبات فی سبیل اللہ تقسیم کئے گئے مسافروں کی جانب سے موٹروے پولیس اور سماجی ورکروں کے لئے نیک جزبات اور خوشی کا اظہار ۔

آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام ایڈیشنل آئی جی ساو ¿تھ ریجن جاوید علی مہر اورڈی آئی جی موٹروے سندھ علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں مسافروں کے لئے افطاری کے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے اسی سلسلے میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سیکٹر سکھر کے مختلف مقامات پر مسافروں کے لئے افطاری کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ایس پی موٹروے پولیس جاوید اقبال چدھڑ کی زیر نگرانی موبائیل ایجوکیشن یونٹ کے افسران اور بیٹ 27 کرم آباد کے افسران نے سماجی تنظیم وائس آف سکھر کے سماجی ورکروں کے ہمراہ نیشنل ہا ئی وے روہڑی کے مقام پر آنے اور جانے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں میں کثیر تعداد میں فی سبیل اللہ افطار کے لئے باکس اور ٹھنڈے مشروبات سمیت روڈ حادثات سے بچاو ¿ اور ٹریفک قوانین سے متعلق مفید آگاھی فراہم کرنے سمیت پمفلیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔