لودھراں؛ڈی پی او سید کرار حسین نے   شہیدسب انسپکٹر اکرم شاہ  کے نام سے منسوب پولیس بیرک کا افتتاح کر دیا

16

لودھراں، 23اپریل(اے پی پی):ڈی پی او سید کرار حسین نے   شہیدسب انسپکٹر اکرم شاہ  کے نام سے منسوب پولیس بیرک کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر شہید سب انسپکٹر اکرم شاہ کے بھائی انسپکٹر عارف شاہ بھی موجود تھے۔

ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ نئی بیرک کے قیام کا مقصد فورس کو تھانہ میں بہترین رہائش فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فورس کی فلاح و و یلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل،جس کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

سید کرار حسین نے کہا کہ محکمہ پولیس کو ان بہادر شہیدوں پر فخر ہے ،  جنہوں نے اپنے خون سے سنہری باب لکھا ہے، نئی بیرک میں پولیس اہلکاروں کے لئے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

افتتاح پر ڈی ایس پی صدر سرکل حاکم علی اور ایس ایچ او عامر ندیم بھی موجود تھے۔