مذاکرات کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں، مولانا اسعد محمود

30

اسلام آباد،20اپریل  (اے پی پی):قومی اسمبلی میں مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں، تشدد کے واقعات میں جانی نقصان کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ مذاکرات کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ   تمام معاہدوں اور نکات کو بھی ایوان میں پیش کرنا چاہیے۔

 انھوں نے کہا کہ حکومتی رکن نے جو قرارداد پیش کی ہے اس میں متن کے پہلے حصے سے ہمارا اتفاق ہے اور اس پر کوئی دورائے نہیں ہے تاہم متن کے دوسرے حصے پر ہمیں تحفظات ہیں اور اس میں ہم اپنی تجاویز دینا چاہتے ہیں کیونکہ یہ کسی ایک تنظیم یا جماعت کا نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو تشدد ہوا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ پارلیمان کو آگاہ کیا جائے کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کس نے کئے ہیں۔ اس کے علاوہ تشدد کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کو جو جانی نقصان پہنچا ہے اس کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جانا چاہیے۔