جہاں  ناموس رسالتﷺ کی بات آجائے وہاں  کسی کے ذہن میں  شک پیدا ہونے کو برداشت نہیں کر سکتے،احسن اقبال

31

اسلام آباد،20اپریل (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو بیانیہ دیا جارہا ہے یہ وہی بیانیہ ہے جس کی قیمت میں نے گولی کھا کر ادا کی، جہاں پر ناموس رسالتﷺ کی بات آجائے وہاں پر کسی کے ذہن میں بھی شک پیدا ہونے کو برداشت نہیں کر سکتے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں قرارداد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس عورت کا بیٹا ہوں جس نے یہاں اس ایوان میں ناموس رسالتﷺ کا قانون پیش کرکے منظور کرایا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی نبی پاکﷺ سے تعلق اور نسبت پر ناز ہے۔ اسی نسبت کی وجہ سے گولی رک گئی اور میری جان بچی۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوتﷺ پر کسی کے ایمان میں  رتی برابر فرق آجائے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے،  کسی کو جنتی اور جہنمی ہونے کے فیصلے اپنے ہاتھ میں نہیں لینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر قرارداد مذاکرات کی روشنی میں پیش کی گئی ہے تو اس ایوان کا ہر رکن ناموس رسالتﷺ کے لئے کٹ مرنے کا جذبہ رکھتا ہے