میرپورخاص؛ پرائز بانڈ کی بڑی انعامی رقم کی لالچ دے کر فراڈ کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

27

میرپورخاص،13اپریل ( اے پی پی):  پرائز بانڈ کی بڑی انعامی رقم کی لالچ دے کر فراڈ کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ملزمان نے پرائز بانڈ میں نکلنے والی بھاری رقم کا لالچ دے کر  محمد علی بلوچ رہائش( کراچی) کو نزد ستاری کاٹن فیکٹری سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود میں بلا کر اس سے جعل سازی کے ذریعے دس لاکھ روپے لےکر فرار ہوگئے تھے  جبکہ ایک دوسری واردات میں ملزمان نے ایڈوکیٹ ہائی کورٹ حیدرآباد پرویز طارق تاگر رہائش حیدرآباد کو نزد بھٹائی ڈینٹل کالج پر بلا کر تیرہ لاکھ روپے لے کر کر فرار ہو گئے تھے۔

 پولیس نے اپنی انتھک محنت اور جدید  ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان نیاز محمد ، جان محمد کو گرفتار کر لیا، جن کیخلاف مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔