ڈی پی او اوکاڑہ کی قیادت میں پولیس کا کامیاب ایکشن

14

اوکاڑہ،13اپریل(اے پی پی): اوکاڑہ پولیس نے ڈی پی او فیصل شہزاد کی قیادت میں رینالہ خورد میں احتجاجی دھرنے سے پیدا ہونے والی تمام رکاوٹوں کو عوام کے لئے کلئیر کروا لیا ہے۔ ڈی پی او فیصل شہزاد، ایس پی انویسٹی گیشن اور تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز نے آپریشن کی نگرانی خود کی، عوام نے پولیس کی طرف سےکئے گئے اقدامات کو سراہا۔