نوشہرہ ورکاں، 16 اپریل (اے پی پی ): نوشہرہ ورکاں ،تتلے عالی ،اور نوکھر میں واقع سستا رمضان بازار فعال اور کامیاب طریقے سے چل رہے ہیں، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نےنوشہرہ ورکاں میں قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اور انتظامات اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے سستا رمضان بازاروں کے انتظامات بارے سختی سے ہدایت جاری کیں اور کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت سستا رمضان بازار فعال بنائیں اور دیگر اداروں کو ساتھ لیکر چلیں جبکہ ماسک کا استعمال بھی ضرور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سستا رمضان بازار میں دس کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے اور چینی 65 روپے فی کلو میں سیل کی جا رہی ہے جبکہ شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔
سابق ایم پی اے خالد پرویز ورک،میاں محمد جاوید ایڈووکیٹ،ڈی ایس پی خالد اسلم اور عوام کی جانب سے نوشہرہ ورکاں میں سستا رمضان بازار کے انتظامات اور سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اسے بہترین کاوش قرار دیا۔
تحصیلدار حسن اختر،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد نواز حنیف، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی،سی او کنور عثمان سیعد،عملہ،پولیس، محکمہ ھیلتھ،فوڈ اور میونسپل اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔











