چارسدہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا  

22

چارسدہ ، 16اپریل(اے پی پی):  پولیس   نے علاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں  خفیہ اطلاع پر  کارروائی  کرتے  ہوئے   خطرناک دہشت گرد کو گرفتار  کرلیا۔گرفتار دہشت گردکی شناخت جمیل احمد ولد غلام بہادر سکنہ شبقدر سے ہوئی ۔ گرفتار دہشت گرد نے25نومبر 2013کو روڈ کے کنارہ پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کیلئے آئی ای ڈی نصب کر رکھا تھا جس میں پولیس بال بال بچ گئی تھی ۔ اس کے علاوہ 6 دسمبر 2013 کو گورنمنٹ پرائمری سکول اقرب ڈاگ کو بھی دھماکے خیز مواد سے اڑایا تھا۔ اس کے علاوہ گرفتار دہشت گرد نے تھانہ بٹگرام کے حدود قبرستان میں بارودی مواد ، پرائما کارڈ وغیرہ رکھے تھے ۔

گرفتار دہشت گرد کے خلاف تھانہ سروکلے اور تھانہ بٹگرام میں تخریب کاری کے تین مقدمات درج ہیں،  ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔