وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع پشین میں رمضان المبارک یوٹیلیٹی سٹورریلیف پیکچ کےتحت عوام کوریلیف میسر

50

پشین، 29 اپریل(اے پی پی): ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع پشین میں بھی وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک یوٹیلیٹی سٹور ریلیف پیکچ کے تحت عوام کو روز مرہ استعمال 19 ضروری اشیاء بشمول چینی آٹا دالیں سفید چنے کھچور چاول جائے گھی آئل بیسن مشروبات اور مصالحہ جات کی سستے داموں پر فروخت جاری ہیں، شہریوں کا کہناہےکہ ضلع پشین میں یوٹیلیٹی اسٹوروں پر آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سےرش زیادہ ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد کومزید بڑھایا جائے۔ رمضان کے ماہ مقدس میں بازاروں اور اوپن مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے خریداری کیلئے بڑی تعداد میں یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔