ژوب میں یوٹیلیٹی سٹورز میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے رمضان بچت پیکچ

43

ژوب ، 14 اپریل( اے پی پی): ژوب میں یوٹیلیٹی سٹورز میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے رمضان بچت پیکچ 2021 کے تحت 19 اشیاء پر خصوصی رعایت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،  یوٹیلٹی سٹورز پر صارفین کا رش بڑھ گیا اور ژوب کے عوام یوٹیلٹی سٹورز رمضان پیکچ سے  مستفید ہو رہے ، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا 20 کلوگرام آٹھ سو روپے ، چینی 68 روپے، بھی 170 روپے کوگنگ آئل پر 20 روپے سبسڈی کے ساتھ ساتھ دالوں، بیسن، شربت چاول اور دیگر اشیاء پر بھی خصوصی سبسڈی دی گئی ہے،، صارفین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں وزیراعظم کی جانب سے ژوب کے یوٹیلٹی سٹورز پر آشیا خوددنوش پر سبسڈی انتہائی اچھا اقدام ہے جس سے عام شہری کو فاہدہ ہوگا،، اکاؤنٹ اسسٹنٹ ژوب شاہ نواز مندوخیل، سٹور انچارج عبدالواسع نے بتایا کہ غریب عوام رمضان پیکج سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں ہمارا عملہ صارفین کی سہولت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ ژوب کی ابادی زیادہ ہے وہ یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد کم ہے یوٹیلٹی سٹورز میں اضافہ ضروری ہے،، انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ژوب یوٹیلٹی سٹورز عملے کے ساتھ خریداری کے وقت تعاؤن کریں رش ہونے کی وجہ عملے کی بھرپور کوشش ہوگی کہ رمضان پیکج سے صارفین مستفید ہو جائے۔