اوکاڑہ، 12اپریل (اے پی پی): ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کی ہدایت پر تھانہ چوچک پولیس نے کاروائی کرکےڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 7 موٹر سائیکل،3 پسٹل، گولیاں،کٹر اور 4 لاکھ روپے مالیت کا لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا۔ملزمان میں سنی،مزمل حسین، اعجاز،زاہد شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سےدوران تفتیش مزید انکشافات اور ریکوری کی توقع ہے۔